0
Thursday 3 Oct 2019 19:56

آئندہ ہفتے سے کراچی میں سڑکوں کی دھلائی شروع ہوجائے گی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

آئندہ ہفتے سے کراچی میں سڑکوں کی دھلائی شروع ہوجائے گی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پر تنقید کرنے والے جان لیں ادارہ امراض قلب، چیسٹ پین یونٹ اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سیٹلائیٹ یونٹ اٹھارویں ترمیم ہی کے مرہون منت ہیں، کوئی چھاپے مارے یا گرفتاریاں کرے ہم کام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، احتساب کے خلاف نہیں مگر احتساب بلاتفریق ہو، کام اگر کہیں ہورہا ہے تو وہ سندھ صوبہ ہے، آئندہ ہفتہ سے کراچی میں سڑکوں کی دھلائی شروع ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزری فلائی اوور کے نیچے قومی ادارہ امراض قلب (این آیی سی وی ڈی) کے تحت چیسٹ پین یونٹ کی افتتاحی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پر تنقید کی جاتی ہے، یہ چیسٹ پین یونٹ اٹھارویں آئینی ترمیم کا رزلٹ ہے، پیپلز پارٹی فیڈریشن اور بائیس کروڑ عوام کی خدمت کررہی ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، یہاں کے لوگ کسی کو بھی ووٹ دیں کام صرف پیپلز پارٹی نے کیا ہے، یہ چیسٹ پین یونٹ شہریوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کررہے ہیں، لیاری میں چیسٹ پین یونٹ کو سیٹلائیٹ سینٹر میں تبدیل کررہے ہیں، چییئرمین بلاول بھٹو زرداری خود اس کا اعلان اور افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مفت اور معیاری طبی سہولت فراہم کررہے ہیں، یہ سندھ حکومت کا تحفہ ہے، بلاول بھٹو زراری اپنی عوام کے ساتھ کمٹیڈ ہیں، ڈبوں میں ووٹ کسی اور کے نکلے مگر ہم نے اپنا ایک اور وعدہ آج پورا کردیا، پیپلز پارٹی آپ کے مسائل حل کرے گی، اس علاقے سے گورنر اور صدر مملکت منتخب ہوئے مگر کام پیپلز پارٹی کررہی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزری میں قائم کے ایم سی کے میٹرنٹی ہسپتال کو بھی سندھ حکومت جدید خطوط پر استوار کریگی۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی صفائی مہم جاری ہے، کوئی نالوں میں کچرا اور بوریاں ڈالتا ہے تو اس کے خلاف قانون تو حرکت میں آئے گا، عوام کچرا کچرا کنڈیوں میں ڈالیں، اگلے ہفتے سے سڑکوں کی دھلائی شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی چھاپے مارے یا کوئی گرفتاریاں کرے ہم کام کرتے ہیں اور کام کرتے رہیں گے، ہم احتساب کے خلاف نہیں مگر احتساب بلا تفریق ہو، کام اگر کہیں ہورہا ہے تو وہ سندھ صوبہ ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی مزمت کرتے ہیں، عمران خان کو یوٹرن لینا ہے تو ادویات کی قیمتوں پر لیں، سندھ حکومت کی طرف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیں۔
خبر کا کوڈ : 819975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش