0
Wednesday 15 Jul 2009 14:38

ایران،مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ،عملے سمیت 168افراد جاں بحق

ایران،مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ،عملے سمیت 168افراد جاں بحق
تہران: ایران کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 168 افراد جاں بحق ہو گئے۔ طیارہ دارالحکومت تہران سے آرمینیا کے شہر ایروان جاتے ہوئے تہران سے 75 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قزوین نامی شہر کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں 153 مسافر اور عملے کے 15 ارکان سوار تھے۔طیارہ نے 11 بجکر 33 منٹ پر امام خمینی ائرپورٹ سے ٹیک آف کیا اور 11 بجکر50 منٹ پر صفحہ ریڈار سے غائب ہو گیا۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق حکام نے طیارے کے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایران میں سرکاری میڈیا کے مطابق کیسپین ایئرلائنز کا طیارہ ملک کے شمال مغرب میں گر کر تباہ ہوا اور اب تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایران کی وزارت صحت کے سانحات سے نمٹنے والے ادارے کے سربراہ محمد رضا منتظر خراسانی کے حوالے سے بتایا کہ طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ طیارہ تہران کے شمال مغرب میں صوبہ قزوین کے ایک گاوں جنت آباد کے قریب تباہ گر کر تباہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیارے کی پرواز سے قبل کوئی غیر معمولی صورتحال رپورٹ نہیں کی گئی۔ کیسپین ایئر لائنز کے ترجمان نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ جہاز میں سوار 161 افراد ایرانی ،5 افراد آرمنیائی جبکہ 2افراد کا تعلق جارجیا سے تھا۔ تباہ ہونے والا جہاز توپولوف روسی ساخت کا تھا جو 1987ء میں بنایا گیا تھا۔






خبر کا کوڈ : 8204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش