0
Saturday 12 Oct 2019 06:51

مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر سے قبل یو ٹرن لے لیں گے، حامد میر

مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر سے قبل یو ٹرن لے لیں گے، حامد میر
اسلام ٹائمز۔ سینیئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر سے قبل یو ٹرن لے سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے ایک اعلیٰ شخصیت کے حوالے سے کہا کہ انہیں آج ایک انتہائی ذمہ دار اور اعلی شخصیت نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر سے قبل یو ٹرن لے لیں گے۔ حامد میر نے کہا کہ 2014ء میں بھی میرا خیال یہی تھا کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں آنا چاہیے، مگر دھرنا نہیں دینا چاہیے، آج 2019ء میں بھی میرا یہی موقف ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو دھرنا نہیں دینا چاہیے۔ جبکہ سینئیر صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ آصف زرداری نے شروع میں کہا تھا کہ حکومت کو پانچ سال ملنے چاہئیں، مگر اب ان کا خیال تبدیل ہوگیا ہے۔ کاشف عباسی نے کہا کہ خود جج نہیں بننا چاہیے، عمران خان نے بھی یہی غلطی کی تھی پورے نظام کے بارے میں کہہ دیا کہ یہ ہے وہ ہے، مولانا بھی یہی کچھ کرنے جارہے ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 821534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش