0
Monday 14 Oct 2019 23:19

کراچی، ادارہ تحفظ ماحولیات کا پلاسٹک بیگز پر پابندی پر عملدرآمد کا فیلڈ میں جائزہ

کراچی، ادارہ تحفظ ماحولیات کا پلاسٹک بیگز پر پابندی پر عملدرآمد کا فیلڈ میں جائزہ
اسلام ٹائمز۔ پلاسٹک بیگز پر پابندی پر عملدرآمد کا فیلڈ میں جائزہ، مشیر ماحولیات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر حالیہ پابندی پر عملدرآمد کیلئے ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ (سیپا) کی ٹیم نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔ پلاسٹک بیگز پر پابندی پر عملدرآمد کے معائنے کی براہ راست نگرانی سیکریٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی خان محمد مہر نے کی۔ سیپا کی ٹیم نے کراچی کے علاقے بہادرآباد اور دھوراجی کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور قابل تلف پلاسٹک بیگز کے نمونے حاصل کئے۔ سیپا ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر وارث گبول کی زیر نگرانی گوشت، سبزی، مٹھائی، دودھ، دہی، کریانہ اور متفرق نوعیت کی دو درجن سے زائد دکانوں سے قابل تلف پلاسٹک بیگز کے ہر سائز کے نمونے حاصل کئے۔ بعض دکانوں پر ہلکے معیار کے قابل تلف پلاسٹک بیگز پائے گئے، جن کے بنانے والی فیکٹری کو معیار بہتر بنانے کا کہا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ (سیپا) کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں جاکر جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ قابل تلف پلاسٹک بیگز پر پابندی کو عوام کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے، جو انتہائی خوش آئند قدم ہے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے تعاون سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پائے گی قابل تلف پلاسٹک کے بیگز کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارخانے دار بھی قابل تلف پلاسٹک بیگز بنانے سے گریز کریں، ممنوعہ پلاسٹک بیگز ہمارے ماحول کو خراب کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 822033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش