0
Friday 1 Jul 2011 13:17

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس ریٹائر ہو گئے، سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لیون پینٹا آج وزیر دفاع کا منصب سنھبالیں گے

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس ریٹائر ہو گئے، سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لیون پینٹا آج وزیر دفاع کا منصب سنھبالیں گے
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس ریٹائر ہو گئے، اوباما انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد بھی القاعدہ امریکا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق رابرٹ گیٹس کی ریٹائر منٹ پر امریکی صدر براک اوباما نے انہیں وائٹ ہاؤس دعوت پر مدعو کیا۔ اور انہیں خصوصی اوارڈ سے نوازا۔ ادھر سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لیون پینٹا آج وزیر دفاع کا منصب سنھبال رہے ہیں۔ ادھر اوباما انتظامیہ نے ایک رپورٹ میں کہا کہ القاعدہ اب بھی امریکی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انسداد دہشتگردی حکمت عملی کے نام سے جاری دستاویز میں اوباما انتظامیہ نے کہا کہ اسامہ کی ہلاکت کے باوجود القاعدہ عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 82226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش