1
Wednesday 16 Oct 2019 07:57

ترکی اور شامی فوج کے درمیان تصادم نہیں ہونے دینگے، روس

ترکی اور شامی فوج کے درمیان تصادم نہیں ہونے دینگے، روس
اسلام ٹائمز۔ شمالی شام میں کُرد ملیشیا کے خلاف ترکی کی عسکری کارروائی جاری ہے، جبکہ روس کا کہنا ہے کہ وہ ترکی اور شامی فوج کے درمیان تصادم نہیں ہونے دے گا۔ شام میں روس کے نمائندہ خصوصی الیگزینڈر لاورینٹیو کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تصادم بالکل بھی قابل قبول نہیں ہوگا اور اس حوالے سے روس ترکی اور شامی حکام دونوں سے رابطے میں ہے۔ الیگزینڈر لاورینٹیو کا کہنا ہے کا روسی افواج شمالی شام میں ترکی اور شامی افواج کے درمیان ممکنہ تصادم والے علاقے منبج میں گشت بھی کررہی ہیں۔ گذشتہ روز کُرد ملیشیا سے معاہدے کے بعد شام کی سرکاری افواج ترک سرحد کے قریبی علاقے عین العیسا اور تلتمیر میں داخل ہوگئی تھیں،شام میں موجود کُردوں کا کہنا ہے کہ شامی حکومت نے ترکی کی جانب سے ان کے خلاف جاری کارروائی کو روکنے کیلئے اپنی فوج شمالی سرحد پر بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ روس شامی صدر بشارالاسد کا اہم اتحادی ہے اور اس کی افواج 2015 سے شام میں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 822274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش