0
Wednesday 16 Oct 2019 23:03

فواد چوہدری کا ایک کروڑ نوکریوں سے انتخابی منشور سے پھر جانا عوام پر ظلم اور قوم کی تذلیل ہے، مصطفیٰ کمال

فواد چوہدری کا ایک کروڑ نوکریوں سے انتخابی منشور سے پھر جانا عوام پر ظلم اور قوم کی تذلیل ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز ۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ذمہ دار وزیر فواد چودھری کا تحریک انصاف کے ایک کروڑ نوکریوں کے انتخابی منشور سے پھر جانا حکومت کی جانب سے عوام پر صریح ظلم اور قوم کے اعتبار کی تذلیل ہے، حکمران بنتے ہی اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے اپنے وعدے سے پھر جانے پر قوم سے معافی مانگیں، اس عمل کے مستقبل میں خطرناک نتائج برآمد ہونگے کیونکہ عوام آئندہ سیاستدانوں پر اعتبار نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی بی میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصطفی کمال نے مزید کہا کہ 50 لاکھ گھر، 1 کروڑ نوکریاں اور 200 ارب ڈالرز کی بیرون ملک سے واپسی ہی تو وہ وعدے تھے جس کی بنیاد پر تحریک انصاف کو پچھلے انتخابات میں منتخب کیا گیا تھا، حکومت کا اپنے وعدوں اور دعووں سے پلٹ جانا عوام میں شدید بے چینی کا باعث بن رہا ہے، نااہل اور ناکام حکمرانوں نے بے روزگاری اور مہنگائی سے بدحال عوام سے نوکریوں کا آسرا بھی چھین لیا، قوم کو اب پی ٹی آئی کی حکومت سے کوئی امید باقی نہیں رہی۔
خبر کا کوڈ : 822496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش