0
Friday 18 Oct 2019 09:18

لاہور، مسجد پر قبضے کا معاملہ، تحریک لبیک اور جے یو آئی (ف) میں تصادم، ایک جاں بحق، 7 زخمی

لاہور، مسجد پر قبضے کا معاملہ، تحریک لبیک اور جے یو آئی (ف) میں تصادم، ایک جاں بحق، 7 زخمی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں موہنی روڈ پر تحریک لبیک اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کے درمیان مسجد کے قبضے پر تصادم میں ایک کارکن جاں بحق جبکہ ایس ایچ او تھانہ لوئر مال آصف ادریس سمیت 7 افراد زخمی  ہوگئے۔ تھانہ لوئر مال کے علاقے موہنی روڈ پر مسجد کی ملکیت کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے تاہم جے یو آئی (ف) اور تحریک لبیک کے کارکن اس موقع پر عدالتی فیصلے سے قبل ہی مسجد پر قبضے کیلئے جھگڑ پڑے۔ تصادم کے دوران دونوں گروپوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آ کر 60 سالہ قاسم دین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایس ایچ او آصف ادریس سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں 40 سالہ آصف، 18 سالہ امان، 16 سالہ علی، 50 سالہ مجاہد، 17 سالہ راجہ، 30 سالہ ضہیب اور 35 سالہ اشرف شامل ہیں۔ تصادم کی خبر پر ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے میو ہسپتال پہنچ کر زیر علاج ایس ایچ او آصف ادریس کی عیادت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ موہنی روڈ پر واقع ایک مسجد پر تحریک لبیک اور جے یو آئی (ف) دونوں اپنی ملکیت کی دعویدار ہیں جبکہ اس حوالے سے کیس عدالت میں زیر سماعت ہے تاہم عدالتی فیصلے سے قبل ہی دونوں گروپوں میں خونیں تصادم ہو گیا۔
خبر کا کوڈ : 822740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش