0
Saturday 19 Oct 2019 14:21

مریدوں نے پیر کی میت چوری کر لی، رنگے ہاتھوں گرفتار

مریدوں نے پیر کی میت چوری کر لی، رنگے ہاتھوں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ مریدوں نے چالیس سال پہلے انتقال کرنے والے پیر کی قبر توڑ کر میت نکال لی، تاہم میت کو اپنے گھر منتقل کرنے کے دوران مرید رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ لاہور کے علاقے شالیمار میں مجاوروں نے چالیس سال پہلے انتقال کرنے والے پیر کی قبر کو توڑا پھر اس میں موجود پیر کی میت باہر نکال لی مگر میت کو گھر لیجانے کے دوران پکڑے گئے۔ پولیس نے 8 ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق شالیمار بوگی روڈ پر 1975ء میں پیر بابا اللہ سٹی وفات پا گئے تھے، جن کو وہاں دفنا کر دربار بنا دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ چند افراد قبر کی بے حرمتی کرکے نعش نکال کر لے گئے ہیں، جس پر پولیس نے ملزمان کے گھر چھاپہ مار کر 8 مریدوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے میت برآمد کرکے واپس قبر میں دفن کر دی، ادھر زیر حراست ملزموں کا کہنا ہے وہ اپنے بابا جی کا دوسرے شہر میں دربار بنانا چاہتے تھے۔ ڈی ایس پی عاطف معراج کے مطابق ملزمان خلیل اور 7 افراد کیخلاف قبر کی بے حرمتی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 822912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش