0
Sunday 20 Oct 2019 12:21

حکومت کی باتوں سے تو ایسا لگ رہا ہے کہ وہ مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتی، مولانا عبدالغفور حیدری

حکومت کی باتوں سے تو ایسا لگ رہا ہے کہ وہ مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتی، مولانا عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت کی باتوں سے تو ایسا لگ رہا ہے کہ وہ مذاکرات کرنا چاہتی ہی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ٹیم اپنی تجاویز اور ایجنڈا لے کر تو آئے کہ ان پر بات ہو سکتی ہے یا نہیں، ہمارا موقف تو بالکل واضح ہے۔ اس سے قبل ایک بیان میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک بار پھر اپوزیشن کی جماعتوں کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے استعفے کی بات ناممکن ہے، اپوزیشن بات نہیں کرے گی تو افراتفری ہوگی۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنی رٹ تو قائم کرنی ہے، پھر ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 823051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش