0
Saturday 2 Jul 2011 10:07

دہشتگرد شہر میں معصوم اور بے گناہ افراد کا قتل عام کرکے مذہبی فسادات کا کھیل کھیل رہے ہیں، رابطہ کمیٹی

دہشتگرد شہر میں معصوم اور بے گناہ افراد کا قتل عام کرکے مذہبی فسادات کا کھیل کھیل رہے ہیں، رابطہ کمیٹی
کراچی:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شہر میں گزشتہ کئی روز سے جاری مذہبی جماعتوں کے درمیان ہنگامہ آرائی اور فسادات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان پرتشدد واقعات میں ہلاک و زخمی ہونیوالے افراد کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ شہر میں گزشتہ دنوں مذہبی جماعتوں کے درمیان پرتشدد واقعات سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے شہر میں قائم امن و امان کی صورتحال انتہائی ناگزیر ہو چکی ہے اور گزشتہ دو تین روز سے دہشت گرد شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی فضاء کو ہوا دیکر ایک سازش کے تحت شہر میں معصوم اور بے گناہ افراد کا قتل عام کر کے مذہبی فسادات کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض سازشی عناصر دہشت گردی کے ذریعے کراچی سمیت ملک بھر کو غیر مستحکم بنانا چاہتے ہیں، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی تمام مذہبی جماعتوں نے شہر میں قیام امن اور بھائی چارگی کے فروغ کیلئے اپنے باہمی اتحاد کا مظاہرہ کیا اور شہر میں ہونیوالی تمامتر سازشوں کا خاتمہ کیا، لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، مشائخ و عظام اور تمام مذہبی جماعتیں شہر کی موجودہ صوتحال میں مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے اپنا عملی کردار ادا کریں۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی اور وزیرعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں جاری فرقہ وارانہ فسادات کی فضاء پر قابو پانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کو بروئے کار لائیں۔
خبر کا کوڈ : 82352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش