0
Saturday 26 Oct 2019 12:29

ملک کے نامور نعت خواں شاعر اعجاز رحمانی خالق حقیقی سے جا ملے

ملک کے نامور نعت خواں شاعر اعجاز رحمانی خالق حقیقی سے جا ملے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نامور شاعر اور نعت خواں اعجاز رحمانی 83 سال کی عمر ميں انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق اردو کے معروف شاعر، عاشق رسولﷺ و اہلبیتؑ، منفرد ترنم کے مالک، اقبال کے جہان نو کے خوابوں کے سوداگر اور نعت گو اعجاز رحمانی صاحب خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی نماز جنازە آج بعد نماز عصر جامع مسجد اکبری نزد کالا اسکول ایم 5 نارتھ کراچی ميں ادا کی جائے گی۔ اعجاز رحمانی 12 فروری 1936ء کو علی گڑھ انڈیا میں پیدا ہوئے۔ اعجاز رحمانی استاد قمر جلالوی کے مستند شاگرد تھے۔ آپ نے احادیث مبارکہ کا بھی منظوم ترجمہ نہایت احتیاط سے کیا۔ اعجاز رحمانی صاحب محض ایک شاعر نہیں تھے بلکہ وہ ایک وضع داری اور تہذیب کا نام تھا، آج وہ عہد تمام ہوا۔
خبر کا کوڈ : 824048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش