0
Saturday 23 Nov 2019 17:13

کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ون، ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ون، ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سی ٹی ڈی آپریشن ون کی کارروائی میں ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار، ملزمان 12 مئی جلاؤ گھیراؤ، ٹارگٹ کلنگ اور اغواء کے مقدمات میں بھی ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی آپریشن ون کی کاروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان تنظیمی کیمٹی کے انچارج حماد صدیقی کے قریبی ساتھی ہیں اور ملزمان 12 مئی جلاؤ گھیراؤ، ٹارگٹ کلنگ اور اغواء کے مقدمات میں بھی ملوث تھے۔ ایس ایس پی غلام سرور ابڑو نے پریس کانفرنس سے گفتگو میں بتایا کہ سی ٹی ڈی آپریشن ون نے ناگن چورنگی کے قریب کارروائی کرکے دو ٹارگٹ کلر گرفتار کئے، ملزمان میں اسد اللہ خان عرف انقلابی اور محمد جان عرف جانو شامل ہیں، ملزمان چھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں اور ان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جو تنظیمی کیمٹی کے انچارج حماد صدیقی کے قریبی ساتھی ہیں۔

ایس ایس پی غلام سرور نے بتایا کہ ملزمان نے 12 مئی سال 2007ء کے روز جلاؤ گھیراؤ اور ہوائی فائرنگ بھی کی تھی، ملزمان نے پشتو اور اردو اسپیکنگ افراد کو اغوا کرکے انہیں قتل کیا تھا، ملزمان نے لاشوں کو بوری میں بند کرکے شریف آباد پل کے قریب پھینکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد نے چھ افراد کو اغوا کرکے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے اور یہ منشیات فروشی اور پولیس کے لئے بیٹ جمع کرتے تھے، ملزمان میں اسد اور عدنان شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 828633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش