0
Saturday 30 Nov 2019 14:32

آرمی چیف کے 6 مہینے کا مطلب تین سال ہی سمجھیں، شیخ رشید

آرمی چیف کے 6 مہینے کا مطلب تین سال ہی سمجھیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے 6 مہینے کا مطلب تین سال ہی سمجھیں اور پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت سے توسیع ہو جائے گی۔ لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو ہیجان برپا کیا گیا وہ دم توڑ گیا ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق 6 ماہ کا مطلب تین سال سمجھیں، پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت سے جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع ہو جائے گی، تمام سیاسی پارٹیاں انہیں توسیع دینے پر متفق ہیں، آرمی چیف عمران خان اور حکومت کے شانہ بشانہ ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ کو نئے 3 سال مل گئے، ہمارے بھی 3 سال ہیں۔  شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف کے معاملے پر آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں بلکہ سادہ اکثریت سے کام ہو سکتا ہے، ترمیم بھی ہوئی تو بل واضح اکثریت سے پاس ہوگا، آرمی چیف  نے کرتارپورراہداری کا ایسا زخم لگایا جو بھارت یاد رکھے گا، عظیم جرنیل نے عالمی سازش کو ناکام بنا دیا، عمران خان پانچ سال پورے کرین گے، اپوزیشن میڈیا میڈیا کھیلتی رہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ فروغ نسیم کی غلطی کا غلط تاثر دیا جا رہا ہے، ہم سے غلطیاں ہوئیں لیکن ہماری نیت صاف تھی، پنجاب میں لوگوں نے اداروں کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار نہیں کیا، صوبے میں امن و امان اور مہنگائی کا مسئلہ ہے، چھ ماہ قبل بات کی تھی نوازشریف کو جانے دو سب اچھا ہو جائے گا، دلچسپ واقعہ ہے، بیمار نوازشریف ہیں اور چھٹیاں شہبازشریف  گزار رہے ہیں، شہباز شریف لندن ہیٹ پہن کرگئے ہیں، اسکے ثمرات جلد سامنے آئیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی پلی بارگین کا معاملہ مارچ تک حل ہو جائے گا، عمران خان این آر او نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان جلد کہیں گے کہ میں بہت ہی خالی ہاتھ اسلام آباد سے واپس آیا ہوں، طلبہ یونین پر پابندی کی وجہ سے لولے لنگڑے لوگ سیاست میں رہ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 829924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش