0
Thursday 12 Dec 2019 23:14

چند شرپسندوں نے ہسپتال میں گھس کر جس طرح مریضوں کی جانیں لیں اس سے کالے کوٹ کا تقدس بری طرح پامال ہوا، علامہ اقتدار نقوی 

چند شرپسندوں نے ہسپتال میں گھس کر جس طرح مریضوں کی جانیں لیں اس سے کالے کوٹ کا تقدس بری طرح پامال ہوا، علامہ اقتدار نقوی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم عباس صدیقی اور صوبائی ترجمان ثقلین نے سانحہ لاہور کے بعد وکلا کی ہڑتال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل قاتل وکلا کا ساتھ دینے کی بجائے قوم سے معافی مانگے، گذشتہ روز لاہور میں جس وکلا احتجاج کے نام پر جس دہشت گردی کا مظاہرہ کیا گیا اس پر پوری قوم کے سرشرمندگی سے جھکے ہوئے ہیں، پوری قوم افسردہ ہے مگر وکلا پوری ڈھٹائی کے ساتھ قاتلوں کے حق میں ہڑتال کررہے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات قوم کے نمکوں پر زخم چھرکنے کے مترادف ہے، چند شرپسندوں نے ہسپتال میں گھس کر جس طرح مریضوں کی جانیں لیں اس سے کالے کوٹ کا تقدس بری طرح پامال ہوا ہے۔ قانون کے رکھوالوں سے قوم کو یہ امید ہرگز نہیں تھی۔ وکلا تنظیمات کو پوری قوم کے ساتھ ہم آواز ہوکر ایسے شرپسندوں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے اور ایسی کالی بھیڑوں کو اپنی صفوں سے نکال باہر کر دینا چاہیے۔ رہنماوں نے کہا کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے درندوں کو وکیل کہنا مقدس پیشے کی توہین ہے۔ لاہور واقعے سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے، اس پر وکلا نمائندگان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے اور قاتل وکلا کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 832392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش