0
Friday 13 Dec 2019 13:29

ایم کیو ایم کا ملک میں 8 صوبے بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم کا ملک میں 8 صوبے بنانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے ملک میں 8 صوبے بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ایم کیو ایم کی رکن کشور زہرہ نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بل جمع کرایا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، بہاولپور اور ساؤتھ پنجاب صوبے بنائے جائیں جب کہ سندھ اور کے پی کے میں بھی 2،2 صوبے ہونے بنائے جائیں۔ بل میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے 2 صوبے کے پی کے اور ہزارہ بنائے جائیں جبکہ سندھ کے 2 صوبے شمالی سندھ اور جنوبی سندھ بنائے جائیں، اس کے علاوہ بلوچستان کی قومی اسمبلی کی 20 نشستیں، ہزارہ کی 9 اور کے پی کے کی 55 نشستیں ‏بنائی جائیں، شمالی سندھ کی 43 اور جنوبی سندھ کی 32 نشستیں بنائی جائیں۔
 
بل میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کی 117 اور جنوبی پنجاب کی 38 نشستیں ہونی چاہئیں جبکہ وفاقی دارالحکومت کی 3 نشستیں ہونی چاہئیں، بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی جنرل اور خواتین کی کل 335 نشستیں بنائی جائیں۔ بل میں ایم کیو ایم (پاکستان) نے سینیٹ کی نشستیں 104 سے بڑھا کر 188 کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں فاٹا کی 8 اور اسلام آباد کی 4 نشستیں بنائی جائیں جبکہ سینیٹ میں 8 صوبوں کی 22، 22 نشستیں ہونی چاہئیں۔
خبر کا کوڈ : 832458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش