0
Sunday 22 Dec 2019 22:18

نیب نے احسن اقبال کو بھی طلب کر لیا

نیب نے احسن اقبال کو بھی طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے مسلم لیگ نواز کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو کل طلب کر لیا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کو پیر کی صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، انہیں نارووال اسپورٹس کمپلکس کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس نیب نے اعلان کیا تھا کہ وہ نارووال میں قائم نیشنل اسپورٹس سٹی پراجیکٹ کی تعمیر میں قواعد و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی کی تحقیقات کر رہا ہے۔ 44 ایکڑ زمین پر قائم اس پراجیکٹ کا افتتاح سابق صدر ممنون حسین نے کیا تھا۔ اس پر تقریباً 6 ارب روپے لاگت آئی تھی۔ نیب کے حکام نے کہا تھا کہ یہ اسپورٹس کمپلیکس جس جگہ قائم کیا گیا، وہ بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور ہے، جس کی وجہ سے اس جگہ کی سکیورٹی کو خطرہ لاحق رہے گا۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی راولپنڈی کو ہدایت کی تھی کہ وہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سابق ڈائرکٹر جنرل اختر نواز گنجیرہ کے بارے میں بھی تحقیقات کرے۔ ان پر الزام تھا کہ انہیں اس وقت پورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا، جب وہ اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔ 29 ستمبر 2019ء کو بھی احسن اقبال کو نیب راولپنڈی نے طلب کیا تھا اور ان سے نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ کے بارے میں ایک گھنٹہ پوچھ گچھ کی تھی۔ بعد ازاں نیب ذرائع نے بتایا تھا کہ احسن اقبال پوچھے گئے سوالوں کے درست جواب نہیں دے سکے تھے، وہ زیادہ تر سیاسی نوعیت کے جواب دیتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 834216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش