0
Thursday 7 Jul 2011 20:52

بھارت،27 فوجی افسران کیخلاف ہتھیار فروخت کرنے کی تحقیقات

بھارت،27 فوجی افسران کیخلاف ہتھیار فروخت کرنے کی تحقیقات
 نئی دہلی:اسلام ٹائمز۔ بھارت میں حکومت نے ستائیس آرمی افسران کے خلاف فوج کے ہتھیار فروخت کرنے کے الزامات کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ان افسران کے خلاف ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے گا اور یہ معلوم کیا جائے گا کہ مبینہ طور پر فروخت کئے جانے والے تمام ہتھیار کہاں سے حاصل کیے گئے۔ حراست میں لیے گئے فوجی افسران کرنل اور لیفٹیننٹ کرنل رینک کے ہیں۔
بھارتی فوج کے افسران سرکاری اسلحہ فروخت کرنے لگے، فوجی حکام نے عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں حاضر فوجی اہل کار سرکاری اسلحہ فروخت کرنے لگے ہیں۔ بھارتی فوج کے 27 افسران پر سرکاری اسلحہ فروخت کرنے کا الزام ہے جن کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان افسران میں لیفٹنٹ کرنل اور کرنل کے عہدے کے افسران شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی اہل کاروں نے آرڈیننس فیکٹریوں سے خریدے گئے ہتھیار فروخت کیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 83629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش