0
Sunday 19 Jan 2020 15:00

بزرگ کے احترام کی مثال قائم کرنیوالے پولیس افسر کیلئے انعام کا اعلان

بزرگ کے احترام کی مثال قائم کرنیوالے پولیس افسر کیلئے انعام کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا نے بزرگوں کے احترام کی مثال قائم کرنے والے ایڈیشنل ایس ایچ او عقیل امین کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں ایک بزرگ اپنی فریاد لے کر تھانے گئے اور اس دوران وہ غلطی سے ایڈیشنل اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کی کرسی پر بیٹھ گئے، جب ایڈیشنل ایس ایچ او عقیل امین دفتر پہنچے تو بزرگ شہری کو اپنی کرسی پر بیٹھا دیکھ کر انہیں اٹھانے کے بجائے ان کے برابر میں بیٹھ گئے، بڑے تحمل سے اُن کی بات سنی اور ان کی شکایت درج کی۔

واقعے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور صارفین کی جانب سے ایس ایچ او کی اعلیٰ ظرفی اور عمدہ اخلاق کو قابل ستائش قرار دیا گیا۔ ایسے میں آئی جی کے پی کے ثناء اللہ عباسی نے ایڈیشنل ایس ایچ او کے اس اقدام کو مثالی قرار دیتے ہوئے ان کے لیے 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ آئی جی ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ عقیل امین نے اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 839404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش