0
Sunday 10 Jul 2011 00:17

گورنر اپنا عہدہ بے توقیر نہ کریں، سینئر مشیر وزیراعلٰی پنجاب

گورنر اپنا عہدہ بے توقیر نہ کریں، سینئر مشیر وزیراعلٰی پنجاب
لاہور:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب کے سینئر مشیر سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب اختیارات سے تجاوز کر کے اپنے عہدے کو بے توقیر نہ کریں۔ لاہور میں گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ گورنر پنجاب کو چاہیے کہ آئینی ذمہ داریوں سے متعلق اپنے رفقاء سے مشورہ کریں اور صوبے کے منتخب سربراہ کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنا کر خود کو گلی کوچوں میں رسوا نہ کریں، کہیں ایسا نہ ہو کہ واپسی پر لطیف کھوسہ کو وکالت کا پھٹہ بھی نہ ملے۔ ذولفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی برطانوی حکومت کی دعوت پر لندن گئے ہیں اور سرکاری دورہ مکمل کر کے واپس آ رہے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 83965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش