0
Tuesday 21 Jan 2020 16:10

سندھ میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن کی ہدایت

سندھ میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں گندم کے مسئلے پر ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آپریشن کی ہدایت دیں جس میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار حصہ لیں گے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت کے پاس اپنی گندم 7 لاکھ ٹن تھی جس میں 4 لاکھ ٹن جاری کر چکے ہیں۔ صوبائی وزیر ہری رام نے اجلاس کو بتایا کہ حیدرآباد میں پاسکو کے 12 ہزار بیگس پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی شہر کیلیے ہر مہینے ایک لاکھ 30 ہزار ٹن گندم جاری کی جاتی ہے، 15 مارچ تک محکمہ خوراک گندم جاری کرتا ہے، اس حساب سے محکمہ خوراک کو اب بھی 2 مہینوں کیلیے گندم کی فراہمی یقینی بنانی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ خوراک کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے گوداموں میں 3 لاکھ 35 ہزار ٹن گندم موجود ہے یہ ملوں کو دے کر ان کی رقم وصول کریں، سندھ حکومت نے مختلف گوداموں پر چھاپہ مار کر گندم نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور آج سے کراچی میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف پولیس اور رینجرز کے تحت آپریشن شروع کیا جارہا ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت آپریشن کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 839796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش