0
Wednesday 22 Jan 2020 22:19

اسرائیل کو دبئی ایکسپو2020ء میں شرکت سے روکا جائے، فلسطینوں کا مطالبہ

اسرائیل کو دبئی ایکسپو2020ء میں شرکت سے روکا جائے، فلسطینوں کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اسرائیل انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کرتا ہے تو تمام مسلمان ممالک دبئی ایکسپو 2020ء کا بائیکاٹ کریں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں رواں سال اکتوبر میں منعقد کی جانے والی بین الاقوامی نمائش ایکسپو 2020ء دبئی میں اسرائیل کی شرکت کے اعلان کے بعد فلسطینی عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایکسپو نمائش 2020ء دبئی میں صیہونی ریاست اسرائیل نے بھی شرکت کا اعلان کیا ہے۔ فلسطین میں جاری اسرائیلی مصنوعات بائیکاٹ مہم چلانے والوں نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل اس نمائش میں شرکت کرتا ہے تو مسلم ممالک اور آزادی پسند عالمی قوتوں کو اس کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے۔

بیان میں متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی وفد کو نمائش میں شرکت سے سختی سے روکے، کیونکہ ایسا کرنے سے امارات کے حوالے سے فلسطینی عوام میں سخت مایوسی اور غم و غصہ کی لہر اٹھ سکتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ دبئی ایکسپو 2020ء عالمی اہمیت کا حامل موقع ہے، جس میں عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی ہوگا، اس موقع پر اسرائیلی ریاست کو شرکت کی اجازت دینا فلسطینی قوم کی تمناﺅں اور امنگوں کا خون کرنے اور فلسطینی قوم کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ فلسطینی بائیکاٹ مہم نے کہا کہ ایکسپو نمائش میں شرکت اسرائیلی ریاست کے ساتھ دوستی کو آگے بڑھانے اور قابض ریاست کے ساتھ تعلقات کو نارملائز کرنے کی اسکیموں کا حصہ قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 840112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش