0
Wednesday 29 Jan 2020 18:28

وضو ’’کرونا وائرس‘‘ سے نجات اور اسے مزید پھیلنے سے بچاو میں موثر ذریعہ ہے، ڈاکٹر جاوید اکرم

وضو ’’کرونا وائرس‘‘ سے نجات اور اسے مزید پھیلنے سے بچاو میں موثر ذریعہ ہے، ڈاکٹر جاوید اکرم
اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر اور ممتاز طبی ماہر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے لاہور میں ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کرونا وائرس سے پریشان نہیں ہونا چاہیئے، دن میں 5 بار وضو کرنیوالوں کو وائرس کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس خطرناک ضرور ہے مگر ابھی تک عالمی ادارہ صحت نے اسے ’’وبا‘‘ ڈکلیئر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلال طریقے سے گوشت کھانے سے بھی یہ وائرس نہیں پھیلتا، وضو ’’کرونا وائرس‘‘ سے نجات اور اسے مزید پھیلنے سے بچاو میں موثر ذریعہ ہے، وائرس سے بچاؤ کیلئے عام ماسک موثر نہیں، بلکہ این 95 ماسک موثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلال خوراک اور کھانا پکانے کے طریقے کی وجہ سے اس وائرس کے یہاں پھیلنے کا خطرہ کم ہے، اس بیماری سے چین میں شرح اموات 2 فیصد ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کیساتھ رابطے میں ہیں، عالمی ادارہ صحت نے ابھی تک کرونا وائرس کو وباء قرار نہیں دیا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کا مزید کہنا تھا کہ یو ایچ ایس کے پاس کٹس اور ماہرین موجود ہیں، تشخیص کے حوالے سے حکومت کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کتے، سانپ، چمگادڑیں اور چوہے وغیرہ کھانے سے یہ مرض زیادہ پھیلتا ہے اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں ایسی خوراک نہیں کھائی جاتی، یہ اسلام کی زریں اصولوں اور حقانیت ہے کہ اسلام نے 14 سو سال قبل ہی ہمیں ایسی خوراک سے منع فرما دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 841312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش