0
Monday 3 Feb 2020 18:39

قبائل کو علیحدہ صوبہ دیا جائے، مولانا فضل الرحمان

قبائل کو علیحدہ صوبہ دیا جائے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدارسِ دینیہ اسلام کی ترویج و اشاعت کا ذریعہ ہیں، اسکے خلاف منصوبہ بندی کرنے والے حکمران ماضی میں بھی ناکام ہوئے اور آج بھی ناکام ہونگے۔ وہ پشاور میں رینگ روڈ پر جے یو آئی کے زیر اہتمام تحفظ مدارسِ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے، جس کی صدارت مولانا عطاء الرحمان نے کی، جبکہ کنونشن سے مولانا عبدالغفور حیدری، شیخ مولانا محمد ادریس و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارسِ کے نصاب میں تبدیلی اور مدارسِ میں اصلاحات کی باتیں کرنے والے اپنے اداروں کو ٹھیک کریں اور ان میں اصلاحات لائیں، ہمارے مدارس صحیح سمت جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے بچوں کو فروخت کرنے اور خودکشی پر مجبور ہو چکے ہیں، لیکن سلیکٹڈ حکمران اپنے چہیتوں کو نوازنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج قبائل انضمام کے بعد خون کے آنسو رورہے ہیں، سیاست صرف زرداری، نواز شریف اور عمران خان کا کام نہیں ہے، اگر ہمارے مدارس کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تو درختوں کی چھائوں میں پڑھائیں گے اور اگر حکومتی تجاویز پسند نہ آئیں اور مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بات کی گئی تھی مگر نوکریاں دینے کے بجائے چھینی جا رہی ہیں، موجودہ حکومت میں تاجر پریشان، وکلاء، ڈاکٹرز، انجیئنر سب کا حال پشاور بی آر ٹی کی طرح ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ قبائل کو علیحدہ صوبہ دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 842370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش