0
Sunday 9 Feb 2020 13:28

کے فور منصوبے پر سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد جلد کام شروع کروائیں گے، اسد عمر

کے فور منصوبے پر سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد جلد کام شروع کروائیں گے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ کراچی کے عوام کیلئے کے فور کا منصوبہ انتہائی اہم ہے، کے فور منصوبے سے کینجھر جھیل سے کراچی کیلئے اس میں پانی لایا جائے گا، ترجیحی بنیاد پر کے فور کے مزید اخراجات میں 50 فیصد وفاق سے دلائیں گے۔ لیاری میں فلاحی ادارے کی جانب سے تعمیر کردہ ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ آج میں لیاری میں الیکشن کے بعد پہلی بار آیا ہوں، ہم سیاسی جدوجہد کا حصہ ہیں، سیاسی مقابلہ بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ عوام کی ترقی اور فلاح کے کام میں کوئی سیاست نہیں، ہم ہر حکمران کیساتھ مل کر پاکستان کے عوام کی خدمت کیلئے تیار ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ کراچی کے عوام کیلئے کے فور کا منصوبہ انتہائی اہم ہے، کے فور منصوبے پر سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد جلد کام شروع کروائیں گے، کے فور منصوبے سے کینجھر جھیل سے کراچی کیلئے پانی لایا جائے گا۔ اسد عمر نے یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ترجیحی بنیاد پر کے فور کے مزید اخراجات میں 50 فیصد وفاق سے دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے کام کرنے والوں کے ساتھ کام کریں گے، آئندہ بجٹ میں لیاری کے لئے فٹ بال اسٹیڈیم کا بجٹ منظور کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فہمیدہ مرزا سے خاص درخواست دی کہ لیاری کے لئے منصوبے کی منظوری دیں، لیاری کے ہونہار نوجوانوں کو سہولیات دینے کی ضرورت ہے، ہنرمند نوجوان پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا پروگرام ہے، لیاری کے عوام کو حکومتی پروگرامز میں پورا پورا حق ملے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے لیاری میں بھرپور طریقے سے انتخاب جیتا، عادم آدمی نے لیاری میں بڑے بڑے برج گرا دیئے، لیاری تبدیلی کے لئے ووٹ تب دے گا جب چہرہ بھی تبدیلی والا نظر آئے۔
خبر کا کوڈ : 843541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش