0
Tuesday 12 Jul 2011 11:42

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملے، 23 افراد ہلاک،متعدد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملے، 23 افراد ہلاک،متعدد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
وانا،میرانشاہ:اسلام ٹائمز۔ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران ہونے والے جاسوس طیاروں کے حملوں میں 23 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں شوال کے علاقے درئی نشتر پر گھر اور گاڑی پر جاسوس طیارے سے حملہ کیا گیا۔ جاسوس طیارے نے گھر اور گاڑی پر مجموعی طور پر چار میزائل داغے۔ جاسوس طیارے کے حملے میں میں 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔ ادھر جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے برمل میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں ایک گاڑی پر دو میزائل فائر کیے گئے ،حملے میں 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے گرویک میں گذشتہ روز کیے گئے جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 25 ہو گئی ہے ،حملوں میں ایک گاڑی پر دو میزائل اور ایک مکان پر آٹھ میزائل فائر کیے گئے تھے۔
دیگر ذرائع کے مطابق شمالی و جنوبی وزیرستان میں گزشتہ 11 گھنٹوں کے دوران دو جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں 31 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ 10 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 11 گھنٹوں کے دوران پہلا حملہ 11 جولائی کی شب 9 بجے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب گرویک کے علاقے میں کیا گیا۔ جہاں ایک گاڑی پر 2 اور مکان پر 8 میزائل داغے گئے۔ حملے میں 25 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ دوسرا ڈرون حملہ جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے برمل میں کیا گیا۔ جہاں جاسوس طیارے سے ایک گاڑی پر دو میزائل داغے گئے۔ یہاں اب تک 6 افراد کی ہلاکت اور 5 زخمیوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حملے کے بعد بھی 4 جاسوس طیارے فضا میں موجود ہیں۔ جن کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 84461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش