0
Saturday 2 Jul 2011 15:34

پاکستان سے ڈرون حملے تین ماہ قبل بند کر دیئے گئے تھے، اب حملے جلال آباد سے کئے جا رہے ہیں، امریکا

پاکستان سے ڈرون حملے تین ماہ قبل بند کر دیئے گئے تھے، اب حملے جلال آباد سے کئے جا رہے ہیں، امریکا
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ڈرون حملے تین ماہ قبل بند کر دیئے گئے تھے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں امریکی اور پاکستانی حکام کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سی آئی اے نے پاکستان سے ڈرون آپریشن بند کر دیا ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستان نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس کی سرزمین سے امریکی جاسوس طیاروں کے حملے بند کر دیئے گئے ہیں، تاہم ایسا گزشتہ دنوں نہیں ہوا، بلکہ امریکی ڈرون آپریشن اسامہ کے کمپاوٴنڈ پر حملے اور ہلاکت سے بھی پہلے روک دیا گیا تھا۔ اور رواں برس اپریل میں پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے اڈے بند کر دیئے گئے تھے۔ امریکی حکام کے مطابق گزشتہ تین مہینے کے دوران پاکستان میں القاعدہ جنگجووٴں کیخلاف ہوئے جاسوس طیاروں کے حملے افغانستان کے شہر جلال آباد کے اڈے سے کیے گئے۔ اپریل سے اب تک تئیس ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں۔ ایک حملہ کرم ایجنسی کے علاقے میں کیا گیا جبکہ باقی تمام حملے جنوبی اور شمالی وزیرستان میں ہوئے۔ اخبار نے مزید لکھا ہے کہ لاہور میں امریکی کانٹریکٹر ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں دو شہریوں کے قتل کے بعد سے ہی ڈرون حملے روک دیئے گئے تھے۔
امریکی اہلکاروں کے مطابق گزشتہ 3 ماہ میں ہونے والے ڈرون حملے افغانستان میں جلال آباد کے قریب سے کئے جا رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملے ریمنڈ ڈیوس کیس کے بعد معطل کئے گئے تھے۔ پاکستان سے تعلقات کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکی سکیورٹی اداروں میں اعتماد کی فضا بحال ہو رہی ہے اورپاکستانی حکومت نے سی آئی اے کےاہلکاروں کےویزوں پرپابندی ختم کردی ہے جسکی وجہ سے متعدد اہلکار پاکستان آسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 82446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش