2
Saturday 15 Feb 2020 12:38

حیدرآباد، اے ایس او کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے طلبا کی رہنمائی کیلئے سیمپوزیم منعقد ہوگیا

حیدرآباد، اے ایس او کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے طلبا کی رہنمائی کیلئے سیمپوزیم منعقد ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے طلبا کی رہنمائی اور ہائیر ایجوکشین موٹیویشن کیلئے دو روزہ سیمپوزیم کا انعقاد 15 اور 16 فروری کو ٹریننگ ریسورس سینٹر حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا، جس میں سماجی مسائل اور اس کے حل، مینیجمنٹ، سی ایس ایس کے امتحانات کی تیاری میں رہنمائی، بزنس اور نوکری کے مواقع کی رہنمائی، تنظیم کی ضرورت اور اہمیت، ریسرچ ورک، بیرونی ممالک میں تعلیمی واقع اور اسکالرشپس کے حوالے سے اہم موضوعات پر لیکچرز ہونگے، سیمپوزیم میں علامہ محمد اصغر شہیدی، انجنئیر سید حسین موسوی، قمر عباس غدیری، انجنئیر غضنفر علی رضوی، ڈاکٹر عبدالکریم شاہ، ماہر تعلیم علی حیدر شیخ، انجنئیر مظہر علی چانڈیو، مرکزی صدر اے ایس او محسن علی اصغری خطاب کریں گے۔ رجسٹریشن کے مطابق سمپوزیم میں سندھ یونیورسٹی، مہران انجنئیرنگ یونیورسٹی، سندھ ایگریکلچرل یونیورسٹی، قائد عوام یونیورسٹی، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع سے 120 سے زائد طلبا شریک ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 844694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش