0
Sunday 16 Feb 2020 23:19
امریکی انخلاء

شہید ابومہدی المہندس کی ٹارگٹ کلنگ کا فوجی جواب اس مرتبہ التوا کا شکار نہیں ہو گا، حرکۃ النجباء

شہید ابومہدی المہندس کی ٹارگٹ کلنگ کا فوجی جواب اس مرتبہ التوا کا شکار نہیں ہو گا، حرکۃ النجباء
اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حرکۃ النجباء کے ڈپٹی کمانڈر اور ترجمان نصر الشمری نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کیطرف سے حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کی ٹارگٹ کلنگ کے فوجی جواب کو اس بار ملتوی نہیں کیا جائیگا جبکہ اس حوالے سے عراق اب کسی اندرونی یا بیرونی درخواست پر غور نہیں کرے گا۔ حرکۃ النجباء کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق کی آزادی و خودمختاری کے حصول کیلئے الٹی گنتی کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ قابض امریکی افواج کو فوجی جواب کا فیصلہ مکمل طور پر عراقی ہے۔

عراقی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے ذیلی بریگیڈ حرکۃ النجباء کے ڈپٹی کمانڈر اور ترجمان نصر الشمری نے عرب نیوز چینل "المنار" کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر کی ٹارگٹ کلنگ کا فوجی جواب نہ دیئے جانے پر مبنی کوئی اندرونی یا بیرونی درخواست اس مرتبہ قبول نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے ہم ان تمام دوستوں سے معذرت خواہ ہیں جو ہمارے بہائے گئے خون اور عقیدے میں برابر کے شریک ہیں۔ نصر الشمری نے کہا کہ قابض امریکی افواج کو دیئے جانے والے فوجی جواب پر مبنی اس مزاحمتی کارروائی کا نام "شہید کمانڈر جمال" ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں شہید کئے گئے حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کا پورا نام جمال ابومہدی المہندس ہے جنہیں ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور رفقاء کے ہمراہ بغداد ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے امریکی فوج کیطرف سے نشانہ بنایا گیا تھا جسکے جواب میں عراقی پارلیمنٹ نے امریکہ کیساتھ تمامتر دفاعی معاہدوں کو منسوخ کرتے ہوئے امریکی افواج کو فوری طور پر عراقی سرزمین چھوڑ دینے کا حکم دیا تھا جبکہ عراقی دفاعی فورسز نے اعلان کیا تھا کہ اگر امریکی افواج نے فوری طور پر عراقی سرزمین نہ چھوڑی تو انکے کیخلاف بھرپور فوجی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 844952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش