1
Wednesday 19 Feb 2020 22:34
امریکی انخلاء

عراق سے قابض امریکی افواج کو نکال باہر کرنیکے تمام رستے زیر غور ہیں، کتائب حزب اللہ

عراق سے قابض امریکی افواج کو نکال باہر کرنیکے تمام رستے زیر غور ہیں، کتائب حزب اللہ
اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل حشد الشعبی کے ذیلی بریگیڈ کتائب حزب اللہ کے ترجمان جعفر الحسینی نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمامتر عراقی مزاحمتی فورسز قابض امریکی فوجیوں کو عراق سے نکال باہر کرنے کے تمام رستوں پر غور کر رہی ہیں۔ انہوں نے عرب نیوز چینل المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراقی سرزمین سے قابض امریکی افواج کو نکال باہر کرنے کے تمام رستے زیرغور ہیں جبکہ اس حوالے سے تمام عراقی مزاحمتی فورسز باہم متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی مزاحمتی فورسز کے کمانڈرز کے درمیان بغداد اور دوسرے مقامات پر ہونیوالی ملاقاتوں میں عراق سے قابض امریکی افواج کو زبردستی نکال باہر کرنے کے بہت سے اسٹریٹیجک رستے زیر غور آئے ہیں۔

کتائب حزب اللہ کے ترجمان جعفر الحسینی نے مزاحمتی فورسز کی قوت میں اضافہ اور انہیں زیادہ موثر بنانیکے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے طریقۂ کار کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی پورے مزاحمتی محاذ کی اطلاعات کو ایک ساتھ تحلیل کرتے اور حکمت عملی بناتے تھے۔ انہوں نے عراقی مزاحمتی فورسز کیطرف سے شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے خون کے عنقریب لئے جانیوالے انتقام کے بارے عراق کے اندر اور باہر ہونیوالے متعدد جلسات کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج عراق کے اندر لمبے عرصے تک باقی رہنا چاہتی تھیں جبکہ اسوقت وہ ایک مکمل محاصرے کی صورت میں عراق میں موجود ہیں اور انکی آمد و رفت ہوائی طریقے سے انجام پاتی ہے جبکہ انکی تمامتر نقل و حرکت پر عراقی مزاحمتی فورسز کی کڑی نگرانی جاری ہے۔

جعفر الحسینی نے امریکیوں کیطرف سے عراق سے نکلنے میں لیت و لعل برتے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ امریکی عراق کے نئے پارلیمانی انتخابات کے انتظار میں ہیں تاکہ اس طریقے سے عراق میں باقی رہنے کا اپنا کوئی رستہ نکال پائیں تاہم عراقی مزاحمتی فورسز انہیں یہ موقع میسر نہیں ہونے دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فقط زور زبردستی کی زبان سمجھتے اور صرف فوجی طاقت کو ہی مدنظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے امریکی سفارتخانے کے عراقی اندرونی معاملات میں مداخلت پر مبنی گھناؤنے کردار کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بغداد میں موجود امریکی سفارتخانہ عراق پر امریکی تسلط کا مرکز ہے جو عراقی حکام سے لیکر پارلیمنٹ تک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا بارہا مرتکب ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 845556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش