0
Tuesday 12 Jul 2011 21:42

سکیورٹی ادارے قبائلی علاقوں خصوصا جنوبی و شمالی وزیرستان سے آنے والے افراد کی نقل و حمل پر خصوصی توجہ دیں، میاں افتخار

سکیورٹی ادارے قبائلی علاقوں خصوصا جنوبی و شمالی وزیرستان سے آنے والے افراد کی نقل و حمل پر خصوصی توجہ دیں، میاں افتخار
پشاور:اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات، ثقافت اور ٹرانسپورٹ میاں افتخار حسین نے پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں پر زور دیا ہے کہ قبائلی علاقوں بالخصوص جنوبی اور شمالی وزیرستان ایجنسیوں میں موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث جو دہشت گرد مختلف  ایف آرز اور بندوبستی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں کے نقل و حمل پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں کسی صورت منظم اور متحد نہ ہونے دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پشاور میں لکی مروت پریس کلب کے صدر محمد زبیر مروت کو پریس کلب کے لیے 3  لاکھ روپے کا چیک دینے کے موقع پر کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی یاسمین ضیاء، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت عظمت حنیف اورکزئی، ڈاریکٹر اطلاعات شعیب الدین اور اے این پی لکی مروت کے صدر صدرالدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر اطلاعات نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے آس پاس پر کڑی نظر رکھیں اور جہاں کہیں انہیں دہشت گرد یا مشتبہ افراد نظر آئے فوری طور پر اُن کی نشاندہی کرے اور اس سلسلے میں معمولی سی غفلت بڑی تباہی کا شاخسانہ ثابت ہو سکتی ہے۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ جب کوئی دہشت گرد خودکش جیکٹ اور بارودی مواد کے ساتھ پکڑا جائے اور اس کا ایسی تنظیم سے تعلق ہو  جو کئی مواقع پر دہشت گرد کاروائیوں کا اعتراف بھی کر چکی ہو تو ایسے میں گواہ کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ اس کی سزا کے لئے یہی کافی ہے۔ صوبائی وزیر نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے صحافیوں کی بہتری کے لئے جو اقدامات کیے ہیں ماضی میں اُن کی مثال نہیں ملتی ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے پریس کلبوں کو گرانٹ دینے کے لئے واضح پالیسی ترتیب دی ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی پسند نا پسند اور پارٹی وابستگی کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جاتا بلکہ جہاں کہیں صحافیوں کے مابین اختلافات ہو یا متوازی باڈی موجود ہو سرکاری سطح پر اُنہیں متحد کر کے اُن کی ایک منتخب باڈی بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ مثبت اور معیاری صحافت کو فروغ دیا جاسکے۔ وزیر موصوف نے اس موقع پر علاقے کی ترقی کے لئے رکن صو بائی اسمبلی یاسمین ضیاء کی ذاتی کوششوں کو سراہا اور اُن کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 84594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش