0
Monday 16 Mar 2020 21:50

موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، شاہد خاقان عباسی

موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں آٹے کی طرح پیس کر زندہ درگور کرکے رکھ دیا ہے، جو آج دو وقت کی روٹی بھی نہیں کھا سکتے، رہی سہی کسر آئے روز یوٹیلیٹی بلز میں اضافے نے پوری کر دی ہے، کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں، سب کو ساتھ لیکر چلیں گے، (ن) لیگ میں کوئی اختلاف نہیں، پارٹی متحد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سٹی صدر سلطانہ شاہین، افشین بٹ، سہیلہ اقبال، عطیہ ربنواز، فہمیدہ چوہان سے کی گئی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر سلطانہ شاہین ودیگر خواتین رہنماوں نے شاہد خاقان عباسی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کی یقیناً خوشی ہے کہ خواتین کارکنان پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، جمہوریت کے استحکام، ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں، لیکن موجودہ حکومت نے فسطائیت کی وہ مثال قائم کرکے رکھ دی ہے، جس کی ملکی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی، عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج صرف ڈیڑھ سال کے دوران ہی عوام موجودہ حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے ماضی میں بھی اور آج بھی دیئے گئے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 850721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش