0
Thursday 19 Mar 2020 23:43

کورونا وائرس, خیبر پختون خوا میں انسداد پولیو مہم موخر

کورونا وائرس, خیبر پختون خوا میں انسداد پولیو مہم موخر
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشات پر خیبر پختون خوا میں انسداد پولیو مہم کو موخر کردیا گیا۔ خیبر پختون خوا کے پانچ اضلاع چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی اور مہمند میں 16 مارچ سے انسداد پولیو مہم شروع کی گئی تھی۔ پانچ روزہ پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 13 لاکھ 30 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر تھا جبکہ مہم کے لیے7 ہزار 455 پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جو کہ بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاو کے قطرے پلا رہی تھیں۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹرکے مطابق مہم کو پانچ روز کی بجائے صرف تین روز کرنے کے بعد محکمہ صحت نے غیر اعلانیہ مدت تک پولیو مہم کو موخر کردیا ہے۔ اب تک مہم کے تین روز کے دوران مجموعی طور پر 11 لاکھ 88 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ کوآرڈینٹر ای او سی کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم صوبے میں کرونا وائرس کے باعث معطل کرنا پڑی۔ مہم 16 مارچ کو شروع ہوئی، 19 اور 20 مارچ کوکیچ اپ پراسس ہونا تھا۔لیکن اب مہم کو موخرکردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 851423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش