0
Monday 23 Mar 2020 19:42

بار بار کے مارشل لاز کے باعث ملک میں جمہوریت نہ پنپ سکی، اعجاز ہاشمی

بار بار کے مارشل لاز کے باعث ملک میں جمہوریت نہ پنپ سکی، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے قرارداد پاکستان کو ملت اسلامیہ برصغیر کیلئے عظیم جدوجہد کی بنیاد قرار دیا اور کہا کہ تحریک پاکستان عوام کے عزم و استقلال کی عظیم داستان اور جمہوری جدوجہد کا آغاز تھا، جب قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت نے ہمیں آزاد خودمختار اسلامی ریاست عطا کی، جو بدقسمتی سے بار بار کی آئین شکن مارشل لاوں سے بری طرح متاثر ہوئی اور ملک کے بانیان کے نظریات کے مطابق پاکستان کو نہ چلایا جا سکا۔

یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آج بھی سول بالادستی کی بات کرنے والوں کیلئے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں۔ ان کے مقابلے میں بونے سیاستدان اور جعلی سیاسی جماعتیں پیدا کی جاتی ہیں۔ ان کا میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے، کرپشن کے الزامات لگائے جاتے اور ان میں سے کچھ کو پھانسی اور قید و بند کی سزائیں دی جاتی ہیں۔ پھر نااہل بھی قرار دیئے جاتے ہیں یا پھر انہیں ملک بدر کر دیا جاتا ہے۔ جمہوریت کی بات کرنے والے میڈیا کی زبان بندی کرا دی جاتی ہے۔ آج وقت ہے کہ ہم مل کر ملک میں آئین اور جمہوریت کو مضبوط بنائیں۔ یہی پاکستان کے بانیان اور ہمارے اسلاف کی منشا تھی کہ ملک کو جمہوریت اور آئین کے مطابق چلایا جائے اور تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر خدمات سرانجام دیں۔
خبر کا کوڈ : 852138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش