0
Wednesday 25 Mar 2020 22:19

موجودہ صورتحال میں نظربندی کا کوئی جواز نہیں ہے، عمر عبداللہ

موجودہ صورتحال میں نظربندی کا کوئی جواز نہیں ہے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی سمیت دیگر لوگوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی کی بدستور نظربندی بھارتی حکومت کی ظالمانہ اور ناگوار اپروچ ہے۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے سابق وزیراعلٰی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ گذشتہ روز 232 روز تک حراست میں رہنے کے بعد عمر عبداللہ نے سماجی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں محبوبہ مفتی اور دیگر لوگوں کو بدستور نظربند رکھنا ظالمانہ اور ناگوار عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کسی کو نظربند رکھنے کا جواز نہیں تھا اور ایک ایسے وقت میں جب ملک بھر میں 3 ہفتوں کا لاک ڈاﺅن ہے کسی کو نظربند رکھنے کا کیا جواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وزیراعظم کا دفتر اور مرکزی وزیر داخلہ انہیں رہا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 852601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش