1
Saturday 28 Mar 2020 06:45

سختی کے دنوں میں شام تنہاء نہیں، محمد بن زائد

سختی کے دنوں میں شام تنہاء نہیں، محمد بن زائد
اسلام ٹائمز۔ ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زائد نے شامی صدر بشارالاسد کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی استواری اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے سختی کے ان دنوں میں شامی قوم کی مکمل حمایت پر تاکید کی ہے۔ ابوظہبی کے ولی عہد نے شامی صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی اپنی گفتگو میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سختی کے دنوں میں انسانی یکجہتی ہر چیز پر اولویت رکھتی ہے جبکہ شام اس وقت اپنے سختی کے دن گزار رہا ہے تاہم شام ہرگز تنہاء نہیں۔ دونوں ممالک کے سربراہوں نے اپنی گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت جدید کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر بھی گفتگو کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے بھی اپنی پریس کانفرنس کے دوران شام کے اندر کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشرقی فرات کے ساکنین کی تمام ذمہ داری امریکہ کی گردن پر عائد ہوتی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چونکہ امریکہ نے شام کے ایک حصے پر قبضہ کر رکھا ہے لہذا اپنے زیرکنٹرول علاقوں میں زندگی گزارنے والے شامی شہریوں کی تمام ذمہ داری بھی اسی پر عائد ہوتی ہے اور امریکہ کو چاہئے  کہ وہ ان علاقوں کے مکینوں کی تمام طبی ضرورتوں کو پورا کرے۔
خبر کا کوڈ : 853092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش