0
Sunday 29 Mar 2020 12:43

تمام حکومتی وسائل کورونا سے تحفظ کیلئے استعمال کرینگے، راجہ فاروق

تمام حکومتی وسائل کورونا سے تحفظ کیلئے استعمال کرینگے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے کمشنرز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام حکومتی وسائل عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے استعمال میں لائے جائیں گے، وزیراعظم کمیونٹی انفرسٹراکچر پروگرام سے تینوں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز اور دیگر ضروری سامان مہیا کیا جائے گا۔ وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی خان، وزیر تعلیم کالجز کرنل (ر) وقار احمد نور، وزیر سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی احمد رضا قادری، پرنسپل سیکرٹری راجہ امجد پرویز خان اور تینوں ڈویژنز کے کمشنرز ویڈیو لنک پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ کے ساتھ کوٹلی میں بھی کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کر رہے ہیں، کمشنر صاحبان روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور جہاں گراں فروشی ہے اس کے خلاف بلاتفریق کارروائی کریں، دور دراز علاقوں میں رابطہ سڑکیں کھلی رکھی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 853371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش