0
Monday 30 Mar 2020 23:41

مردان میں عوام آٹے کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیخلاف سراپا احتجاج

مردان میں عوام آٹے کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیخلاف سراپا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ مردان کے عوام آٹا کی قیمتوں میں یک دم بے تحاشا اضافہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں آٹا کی سرکاری قیمت 810 ہے جبکہ عوام کو 1200کا دیا جا رہا۔ عوام کا کہنا ہے کہ  12 سو پر بھی غیر معیاری آٹا دیا جا رہا ہے، سرکاری آٹا پنچاب کے تھلیوں میں بند کر کے ہم پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی مرتبہ ضلعی انتظامیہ کو  آگاہ کیا، مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس بے قاعدگی کا نوٹس لے ورنہ ہم سڑکوں پر ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 853661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش