0
Sunday 17 Jul 2011 00:23

صدر آصف علی زرداری کی ایرانی صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد سے ملاقات

صدر آصف علی زرداری کی ایرانی صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد سے ملاقات
تہران:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام پاکستان اور ایران کے مفاد میں ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص توانائی، تجارت اور اقتصادی شعبوں میں تعاون میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے تہران میں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد ملاقات کے دوران کہی ۔صدر نے کہا کہ پاک ایران مربوط سرحدی نظام کے قیام کا جائزہ لیا جائے، دونوں ممالک افغانستان میں مشترکہ اقتصادی منصوبوں کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان افغانستان میں مفاہمت اور امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ صدر نے تجویز پیش کی کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے دونوں برادر ممالک کے درمیان کرنسی تبادلہ کے معاہدے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان پہلے ہی ترکی، سری لنکا اور چین کے ساتھ بات چیت کے عمل میں ہے۔
صدر زرداری جو ایرانی صدر کی دعوت پر ایک روزہ دورہ پر ہفتہ کو یہاں پہنچے صدر احمدی نژاد کے ساتھ مذاکرات کے دو دور کئے۔ پہلا دور وفود کی سطح پر ہوا جبکہ دوسرا دور ون آن ون ملاقات پر ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے انتہا پسندی اور شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے چیلنج پر قابو پانے کیلئے علاقائی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر زرداری اور ایرانی صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مشترکہ کوششیں دہشت گردی کے خاتمے میں معاون ثابت ہوں گی، جو پورے خطہ اور دنیا کیلئے ایک مشترکہ دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو منشیات کی سمگلنگ کے مشترکہ مسئلے کا سامنا ہے۔ صدر زرداری نے شدت پسندی کے خلاف طویل جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس لعنت کے خاتمے کیلئے طویل المدت اقدامات اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 85480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش