0
Sunday 5 Apr 2020 20:34

عمران خان اپنی پارٹی کے کرپٹ مافیا کو کب گرفتار کروائیں گے، اعجاز ہاشمی

عمران خان اپنی پارٹی کے کرپٹ مافیا کو کب گرفتار کروائیں گے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کا ایجنڈا لے کر برسر اقتدار آنے کے دعوے کرنیوالے عمران خان کیلئے اپنی پارٹی کے کرپٹ مافیا کو نیب کے حوالے کرنا اور انہیں سزا دلوانا بہت بڑا چیلنج ہوگا، قوم جاننا چاہتی ہے کہ جہانگیر ترین کب نیب کی تحویل میں ہوں گے؟ ہم دیکھیں گے کہ کب انہیں پی ٹی آئی سے نکالا جاتا ہے؟ لاہور میں جے یو پی کے کارکنوں سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ نہیں، تحفظ ہے اور کچھ عناصر کو خوش کرنے کیلئے صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ سابق حکمران جماعتوں کے کرپٹ عناصر پی ٹی آئی میں جمع کر کے پارسائی کے درس دینے والے عمران خان کی اخلاقیات اور سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے۔ جے یو پی کے مرکزی صدر نے کہا کہ عقائد اور احکامات کیساتھ اخلاقیات، اسلام اور ریاست مدینہ کی بنیاد ہے مگر عمران خان مسلسل جھوٹ اور بہتان کا حصہ لیتے رہے ہیں، اب دیکھنا ہوگا کہ وہ جہانگیر ترین کے خلاف کیا کارروائی کرتے ہیں مگر فرانزک آڈٹ کی بات کرنے سے لگتا ہے کہ وزیراعظم اپنے اے ٹی ایم کو بچانا چاہتے ہیں اور ثابت ہوگیا کہ نیب صرف اور صرف اپوزیشن رہنماوں کیلئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 854848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش