0
Tuesday 7 Apr 2020 10:46

طویل لاک ڈاؤن، پشاور کے تاجروں کے صبر کا پیمانہ لبریز

طویل لاک ڈاؤن، پشاور کے تاجروں کے صبر کا پیمانہ لبریز
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے تاجروں کا طویل لاک ڈاؤن کے باعث صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، گذشتہ روز پشاور کے مختلف علاقوں میں تاجروں نے احتجاجاً اپنی دکانیں کھول دیں۔ اس معاملے پر انتظامیہ اور دکانداروں میں پورا دن آنکھ مچولی جاری رہی۔ بازار دالگراں، اشرف روڈ، پیپل منڈی، شعبہ بازار، شاہین مسلم ٹاؤن، اخون آباد، یوسف آباد، رشید گڑھی اور یکہ توت سمیت شہر کے مختلف مقامات پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے زبردستی دکانیں کھولنے پر ایکشن لیا گیا۔ پیر کے روز تاجروں نے بیشتر مقامات پر دکانیں زبردستی کھولنے کی کو شش کی پیپل منڈی، شعبہ بازار میں جزوی طور پر دکانیں کھول رکھی تھی، تاہم پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے چھاپوں سے قبل وہ دکانیں بند کر کے فرار ہو جاتے، دکانوں کے کھولنے کے معاملے پر پولیس اہلکاروں اور تاجروں کے درمیان پیر کے روز جھگڑے بھی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 855144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش