0
Tuesday 7 Apr 2020 20:49

محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں 535 پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری

محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں 535 پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں 535 پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم سکولز کا فورٹیئر سروس سٹرکچر منظور کر لیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 13 پوسٹوں کی گریڈ 20 میں167 پوسٹوں کی گریڈ 19 میں اور 355 پوسٹوں کی گریڈ 18 میں اپ گریڈیشن ہوئی ہے۔ اپ گریڈ ہونے والی پوسٹوں میں سے گریڈ 20 کی 2 پرنسپلز، گریڈ 19 کی 28 وائس پرنسپلز اور گریڈ 18 کی 56 پرنسپلز و ہیڈ مسٹریس شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 855264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش