0
Sunday 19 Apr 2020 21:33

جی بی کی ماتحت عدالتوں میں معمول کے مقدمات کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی

جی بی کی ماتحت عدالتوں میں معمول کے مقدمات کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی
اسلام ٹائمز۔ چیف کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج ملک حق نواز نے جی بی میں کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں معمول کے مقدمات کی سماعت 26 اپریل تک بند کرنے اور ہنگامی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کیلئے روسٹر ججز کی ڈیوٹیاں لگانے کی منظوری دیدی۔ رجسٹرار چیف کورٹ ملک عنایت الرحمن نے چیف جج کی منظوری سے چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں کو 26 اپریل تک معمول کے مقدمات کی سماعت کیلئے بند کرنے اور ہنگامی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کیلئے روسٹر ججز کی تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہنگامی نوعیت کے مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش ہونے والے وکلاء کو ماسک سمیت دیگر احتیابی تدابیر کو لازمی قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 857681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش