0
Tuesday 21 Apr 2020 21:59

80 فيصد لوگوں کو کرونا ہوکر ختم بھی ہو جاتا ہے معلوم بھی نہيں ہوتا، فیصل ایدھی

80 فيصد لوگوں کو کرونا ہوکر ختم بھی ہو جاتا ہے معلوم بھی نہيں ہوتا، فیصل ایدھی
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس ميں مبتلا ہونے والے سماجی رہنما فيصل ايدھی کا کہنا ہے کہ وہ کرونا کا شکار افراد کی خدمت کرتے ہوئے وائرس ميں مبتلا ہوئے۔ منگل کو فیصل ایدھی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ فیصل ایدھی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 80 فيصد لوگوں کو کرونا ہوکر ختم بھی ہو جاتا ہے اور انہيں معلوم بھی نہيں ہوتا۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہيں، جلد صحتياب ہو جاؤں گا۔ فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ پوری دنيا ميں ہیلتھ ورکرز کرونا کے شکارافراد کی خدمت کر رہے ہيں، کرونا کا شکار افراد کی خدمت کرتے ہوئے وائرس ميں مبتلا ہوا ہوں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے 5 روز قبل ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی سے ملاقات کی تھی، فیصل ایدھی امداد کا چیک دینے وزیراعظم کے پاس گئے تھے، ان کا کرونا ٹیسٹ منگل کو مثبت آیا ہے۔ فیصل ایدھی نے خود کو اسلام آباد میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 858108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش