0
Tuesday 28 Apr 2020 17:01

سری لنکا میں پھنسے 30 سے زائد پاکستانی کراچی پہنچ گئے

سری لنکا میں پھنسے 30 سے زائد پاکستانی کراچی پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ سری لنکا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لیکر خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا ایئرلائن کی پرواز 1185 کے ذریعے 30 سے زائد پاکستانی کراچی پہنچے، جہاں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے مسافروں کو سینیٹائز کیا۔ سری لنکا سے آنے والے تمام مسافروں کی طبی جانچ اور جدید خودکار اسکینر سے ان کی اسکریننگ کی گئی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق تمام مسافروں کو ابتدائی طور پر محکمہ صحت کی ٹیموں کے ذریعے قرنطینہ میں بھیجا جائے گا۔ خصوصی طیارہ واپسی میں سری لنکن شہریوں کو لیکر روانہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 859502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش