0
Sunday 10 May 2020 07:29

عیدالفطر پر ٹرین آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

عیدالفطر پر ٹرین آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے نے عیدالفطر پر مسافروں کی سہولت کے لیے ٹرین آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، کوویڈ۔19 کی حالیہ شدید لہر کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایس او پیز تیار کر لیے ہیں، مسافر اپنے ماسک، صابن اور دستانے اپنے ساتھ لیکر آئیں گے ورنہ ٹرین میں سفر نہ کر سکیں گے۔ اسٹیشن پر تمام سٹال مکمل طور پر بند ہوں گے، مسافر کھانا گھر سے لیکر آئیں گے، ہر بوگی میں 78 کی بجائے 60 مسافر سفر کر سکیں گے اور بزنس کلاس کے روم میں 6 کی بجائے 4 مسافر ہوں گے۔بوگی کے دروازے صرف ریلوے اسٹیشن پر کھلیں گے اور ہر بوگی میں ریلوے ملازم موجود رہے گا، مسافر کے موبائل پر ٹکٹ والا میسج مسافر خود ٹکٹ کلکٹر کو دیکھائے گا، ٹکٹ کلکٹر موبائل کو ہاتھ نہیں لگائے گا۔ ٹرین پر سفر کرنے سے پہلے کوویڈ۔19 کے ٹیسٹ ہوں گے، اسٹیشن پر یا ٹرین کے اندر کسی بھی مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو اسے فورًا قرنطینہ کوچ میں منتقل کیا جائے گا۔ پاکستان ریلوے نے ٹرین پر سفر کرنے والے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ ٹرین پر سفر کرنے سے پہلے ریلوے ہدایات ضرور پڑھ لیں۔
خبر کا کوڈ : 861764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش