0
Tuesday 12 May 2020 22:17
خواتین اور بچوں کے اسپتال پہ مسلح دہشتگردوں نے ہلہ بول دیا

افغانستان، جنازے اور اسپتال پر دہشتگردوں کے حملے، بیسیوں افراد شہید

دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی دہشتگرد گروہ نے قبول نہیں کی
افغانستان، جنازے اور اسپتال پر دہشتگردوں کے حملے، بیسیوں افراد شہید
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک اسپتال پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اسپتال میں موجود متعدد خواتین اور شیر خوار بچے شہید ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب افغان صوبے ننگر ہار میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں کئی درجن افراد جاں بحق اور بیسیوں زخمی ہوئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے خواتین اور بچوں کے اسپتال پہ حملہ کیا۔ دہشت گردوں نے حملے میں بموں اور خودکار ہتھیاروں کا آزادنہ استعمال کیا۔ بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد خواتین اور بچے شہید ہو چکے ہیں۔ زخمیوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کرنے کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق افغان فورسز نے اسپتال سے 40 سے زائد افراد کو باہر نکال لیا ہے، جبکہ اسپتال کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ ادھر افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان کابل کے اس اسپتال پر حملے میں ملوث نہیں ہیں۔ دوسری جانب افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں ایک جنازے کو دہشت گردوں نے بم دھماکوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ نماز جنازہ کے اجتماع کے دوران ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق جبکہ بیسیوں زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی دہشتگرد گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 862299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش