0
Sunday 17 May 2020 22:12

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز 41 ہزار 152 ہو گئے، 888 جاں بحق

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز 41 ہزار 152 ہو گئے، 888 جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1352 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 41 ہزار 152 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14 ہزار 175 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح مجموعی طور پر 3 لاکھ 73 ہزار 410 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ اب تک 11 ہزار 341 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 41 ہزار 152 ہو گئی ہے۔ ان میں سے سندھ میں 16 ہزار 377، پنجاب میں 14 ہزار 584، خیبر پختون خوا میں 6 ہزار 61، بلوچستان میں 2 ہزار 544، آزاد کشمیر میں 112، اسلام آباد میں 947 اور گلگت بلتستان میں 527 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس نے 24 گھنٹوں میں مزید 39 زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے سبب 888 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 305 اموات ہوئیں جب کہ سندھ میں 268، پنجاب میں 252، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 7 ، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے۔ علاوہ ازیں 188 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 863260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش