0
Thursday 21 May 2020 11:12

شمالی وزیرستان میں غیرت کے نام پر دو لڑکیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

شمالی وزیرستان میں غیرت کے نام پر دو لڑکیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے شمالی وزیرستان میں دو لڑکیوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم لڑکیوں کا رشتہ دار ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گڑیوم میں غیرت کے نام پر 2 لڑکیوں کو قتل کیا گیا تھا، جس کی تفتیش کرتے ہوئے پولیس نے ویڈیو اور قتل کے معاملے میں ملوث تمام مرکزی کرداروں کو عدالت میں پیش کر دیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم محمد اسلم دونوں مقتول لڑکیوں کا رشتہ دار ہے، جبکہ اب تک واقعے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دونوں لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر 14 مئی کو قتل کیا تھا، مقتولین کی ویڈیو ملزم عمر ایاز نے اپنے دوست فدا کے موبائل سے بنائی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ان کا چچا زاد بھائی تھا اور غیرت کے نام پر قتل کی گئیں لڑکیاں آپس میں رشتہ دار تھیں جن کی عمریں 16 اور 18 برس تھیں۔ بااثر ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے قتل کے الزام میں لڑکیوں کے والد اور کزن کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنانے کا مرکزی ملزم عمر ایاز واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا، تاہم اب اس نے خود سے گرفتاری دیتے ہوئے عدالت میں اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 863997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش