0
Thursday 28 May 2020 12:23

بی آر ٹی پشاور، تنخواہ نہ ملنے پر عملے کا کام کرنے سے انکار

بی آر ٹی پشاور، تنخواہ نہ ملنے پر عملے کا کام کرنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بی آر ٹی منصوبے کے انجینئرز اور ٹیکینکل اسٹاف نے کام شروع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 5 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بی آر ٹی منصوبے کے انجینئرز اور ٹیکینکل اسٹاف نے کام شروع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دوسری جانب حفاظتی اقدامات مکمل ہونے کی گارنٹی پر غیر ملکی انجینئرز نے واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی انجینئرز نے کمپنیوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات نہیں مکمل کئے جاتے تب تک وہ کام شروع نہیں کریں گے، کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی انجینئرز اپنے ممالک کو چلے گئے تھے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پشاور بی آر ٹی منصوبے میں مزید دو مہینے کی تاخیر کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 865199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش